مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رائٹرز نے خبر دی ہے کہ چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کی دو بڑی فوجی کمپنیوں پر تائیوان کو فوجی ہتھیار فروخت کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بلیک لسٹ کردیا ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے لاک ہیڈ مارٹن کمپنی (LMT.N) اور ریتھیون ٹیکنالوجی کارپوریشن (RTX.N) کو تائیوان کے لئے فوجی ہتھیاروں کی فروخت کی وجہ سے ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں رکھا ہے۔
چینی وزارت تجارت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان دو بڑی امریکی فوجی کمپنیوں پر تائیوان کے لیے ہتھیاروں کی ترسیل کی وجہ سے چین سے متعلق درآمدی اور برآمدی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال فروری میں چینی حکومت نے تائیوان کو 100 ملین ڈالر کے فوجی ہتھیاروں کی فروخت کی وجہ سے ان دو امریکی فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کی تھی۔
چینی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ تائیوان کو فوجی ہتھیاروں کی فروخت چین کے سلامتی کے مفادات کو متاثر کرتی ہے، چین اور امریکہ کے تعلقات اور اسی طرح آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو بھی شدید طور پر کمزور کرتی ہے۔
آپ کا تبصرہ