مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق، ایران کے نائب صدر برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے جمعہ کی صبح پیش آنے والے اس واقعے پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم اپنے برادر اور پڑوسی ملک جمہوریہ آذربائیجان کے سفارت خانے پر حملے کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔
جمشیدی نے مزید کہا کہ یہ افسوسناک خبر سننے کے فوراً بعد آیت اللہ رئیسی نے اس کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا اور حکومت، آذربائیجان کے عوام اور جاں بحق سفارت کار کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
آپ کا تبصرہ