27 جنوری، 2023، 3:36 PM

تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملے پر باکو کا ردعمل

تہران میں آذربائیجان کے سفارت خانے پر مسلح حملے پر باکو کا ردعمل

آذربائیجان کے صدر اور وزیر خارجہ نے تہران میں اپنے ملک کے سفارت خانے پر مسلح حملے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے حکام نے تہران میں اپنے ملک کے سفارت خانے پر مسلح حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

در ایں اثنا آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ٹویٹ کیا کہ ہم تہران میں اپنے سفارت خانے کے خلاف کیے گئے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ علییف نے ایرانی حکام سے کہا کہ وہ اس دہشت گردانہ حملے کی فوری تحقیقات کریں اور قصورواروں کو سزا دیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سفارتی مشنز پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تہران میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی سیکورٹی ٹیم کے سربراہ اورخان عسگراف کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف نے اس حملے کے مرتکب افراد کو سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا اور متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

News ID 1914413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha