20 جنوری، 2023، 11:38 AM

ایران اور روس کے صدور کی ٹیلی فونک گفتگو

ایران اور روس کے صدور کی ٹیلی فونک گفتگو

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگوکی خبر ہے جس میں دونوں ممالک کے صدور نے باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً انرجی اور شام کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے صدارتی دفتر کرملین نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں صدور نے شام کی صورتحال اور آستانہ مذاکرات کے معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

کرملین کے صدارتی ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے باہمی تعاون اور خصوصاً انرجی اور حمل و نقل کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

News ID 1914280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha