مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس حکام کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ سے تھانے پر حملہ کیا۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
جانبحق ہونے والوں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، کانسٹیبل خیرالرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اہلاکر گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیر نواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔
اس علاقے میں گزشتہ روز دو افراد کو ذبح کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ