16 دسمبر، 2022، 10:31 AM

پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہباز شریف

 پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، شہباز شریف

پاکستانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 16 دسمبر کے سانحۂ اے پی ایس کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس عفریت کے مکمل خاتمے تک اسی آہنی ارادے اور ثابت قدمی سے جاری رہے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اُس کرب اور دکھ کی یاد دلاتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 16 دسمبر کو دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ظلم کی داستان رقم کی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج سانحۂ اے پی ایس کے شہداء سے عقیدت اور ان کے لواحقین کا غم بانٹنے کا دن ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

News ID 1913687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha