21 دسمبر، 2022، 8:16 AM

پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے، شہباز شریف

 پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے، شہباز شریف

پاکستانی وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے بنوں اور دیگر دہشتگردوں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔ بنوں اور دیگر علاقوں میں دہشتگرد کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے، دہشتگردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے جس کے تدارک کے لیے اجتماعی سوچ اور لائحہ عمل کی ضرورت ہے. وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، دہشتگردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا، حکومت دہشتگردوں کے بیرونی سہولت کاروں اور ان کی پناہ گاہوں کا سدباب کرے گی۔

شہباز شریف نے دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کا خاتمہ کرکے رہے گی، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں. 

News ID 1913757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha