16 دسمبر، 2022، 9:51 AM

ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کے اہم مسائل پر ٹیلی فونک مشاورت

ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کے اہم مسائل پر ٹیلی فونک مشاورت

ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور ان کے ترک ہم منصب چاوش اوغلو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کی تازہ صورتحال اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے اچھے اور مثبت مواقع کا ذکر کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان بالخصوص اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کا خیرمقدم کیا۔

 امیر عبداللہیان نے علاقائی تنازعات کے حل اور خطے میں امن و سلامتی کے استحکام کے لیے ایران کی آمادگی پر زور دیا۔

انہوں نے شام کے حوالے سے سیاسی عمل کی حمایت کا اظہار کیا اور تاکید کی کہ خطے کے ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی سے ہی مستحکم سلامتی کی بنیاد فراہم کی جاسکتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے جمعرات کے ایک بیان میں یورپی یونین کی جانب سے ناقابل قبول پابندیوں کے نفاذ کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

 ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے دوطرفہ تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

چاوش اوغلو نے ایران کے ساتھ علاقائی تعاون میں اضافے کو انتہائی تعمیری قرار دیا اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام کے رابطوں کا خیرمقدم کیا۔

News ID 1913684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha