25 نومبر، 2022، 1:10 PM

فیفا ورلڈ کپ 2022 آج ایران کا مقابلہ ویلز سے ہوگا

فیفا ورلڈ کپ 2022 آج ایران کا مقابلہ ویلز سے ہوگا

ایران کی قومی فٹبال ٹیم ﴿پرشین لیپڈز﴾ آج ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں اپنا دوسرا میچ ویلز ﴿ریڈ ڈریگنز﴾ کے خلاف کھیلے گی۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی ٹیم پرشین لیپرڈز قطر میں جاری 2022 فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں اپنا دوسرا میچ آج 25 نومبر کو ویلز کی ٹیم، ریڈ ڈریگنز کے خلاف کھیلے گی۔

اس سے پہلے ویلز نے 1978 کے دوستانہ میچ میں ایران کو 1-0 سے شکست دی جب ویلز فل ڈوائر کے گول بدولت فاتح قرار پایا۔

ویلز کی قومی ٹیم نے 1958 کے بعد جب انہوں نے کوئی ورلڈ کپ میچ کھیلا تھا، دوبارہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ وہ پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے پہلے میچ میں ویلز نے امریکہ کے خلاف کھیلا تھا جبکہ اس سے پہلے دونوں حریف نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کسی ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔

امریکہ اور ویلز نے پیر کی رات قطر کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے گروپ بی کے اپنے افتتاحی میچ میں سخت میچ کھیلا اور مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔

جبکہ ایران نے اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا جس میں اسے 6-2 کے واضح فرق کے ساتھ شکست ہوئی۔ اس طرح ایران کی قومی ٹیم کو ٹائٹل کے دعویدار انگلینڈ کے ہاتھوں 6-2 سے شکست کے بعد ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج ورلڈ کپ مہم شروع ہونے کے چار دن بعد ویلز اور ایران گروپ بی سے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اپنے گروپ میں ایک اہم میچ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔

میچ مقامی وقت کے مطابق الریان اسٹیڈیم میں دوپہر ایک بجے ہوگا جسے 2003 میں بنایا گیا تھا۔ اسٹیڈیم گنجائش تقریباً 45,000 ہے۔

ایران کا گروپ میں آخری میچ امریکہ سے ہوگا جو 29 نومبر کو کھیلا جائے ہوگا۔

News Code 1913347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha