مہر خبررساں ایجنسی نے ورائٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کا یہ باوقار ایوارڈ بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار کو ان کی نمایاں خدمات پر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں دیا جائے گا۔
داکار نے اعزازی ایوارڈ ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر واقعی فخر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس خطے سے تعلق رکھنے والے اپنے مداحوں کے درمیان یہاں آنا مجھے بہت اچھا لگا جوکہ ہمیشہ میری فلموں کے زبردست حامی رہے ہیں۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سی ای او محمد الترکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم شاہ رخ خان کو اس اعزاز سے نوازتے ہوئے بہت خوش ہیں، وہ ایک قابل ذکر ٹیلنٹ اور عالمی سپر اسٹار ہیں۔
آپ کا تبصرہ