17 نومبر، 2022، 3:25 PM

کینیڈا کی جانب سے پیش گئی ایران مخالف قرارداد پر ایران کا رد عمل

کینیڈا کی جانب سے پیش گئی ایران مخالف قرارداد پر ایران کا رد عمل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ذیلی کمیٹی میں ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق قرارداد کی منظوری پر رد عمل دیتے ہوئے کینیڈا کی طرف سے اس قرارداد کو پیش کئے جانے کو قانونی جواز سے خالی اور سرے سے مسترد قرار دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ذیلی کمیٹی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری کو غیر قانونی اور سرے سے بے بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق کینیڈا کی جانب سے پیش کی جانے والی یہ قرارداد جسے بعض مغربی ملکوں کی حمایت حاصل تھی، غلط معلومات اور جھوٹی عمومیت پر مبنی بے بنیاد دعووں کی تکرار تھی۔ انہوں نے اس قرارداد کو قانونی وزن سے خالی اور سرے سے مسترد قرار دیا۔

ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے غیر تعمیری اقدامات سے نہ صرف عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد نہیں ملتی بلکہ آزاد اور خود مختار ملکوں کے خلاف منفی دقیانوسی تصورات اور سیاسی لیبل لگانے کے تسلسل کا سبب بھی بنتے ہیں۔

انہوں نے مذکورہ قرارداد کو غیر مستند اور ایران کے خلاف پروپیگنڈے اور سیاسی مہم کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایرانوفوبیا اور ایران کو بدنام کرنے کا منصوبہ بدستور جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی ایک طویل تاریخ رکھنے والے یہ ملک اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ایران کو بدنام کریں اور ایرانی عوام اور حکومت کو انسانی حقوق کے حوالے سے وعظ و نصحیت کریں جبکہ دنیا بھر کے لوگوں کی یادوں میں ان ملکوں کی مداخلت کے تلخ اور درد بھرے تجربات محفوظ ہیں۔

ناصر کنعانی نے مذکورہ قرارداد کو جانبدارانہ اور غیر حقیقت پسندانہ قرار دیا اور کہا کہ کینیڈا کی حکومت اور دیگر بانی ملکوں کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم سیاسی تنگ نظری کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے انسانی حقوق کی اعلیٰ اقدار کو پامال کرنے کی واضح مثال ہے۔ لہذا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے غیر معتبر اور جواز سے خالی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دینی جمہوریت پر قائم نظام ہے۔ یہ ملک انسانی حقوق کے فروغ اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ہمیشہ اور ہر وقت سنجیدہ و آمادہ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے اعلیٰ اصولوں کی بنیاد پر عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں باہمی احترام، مساوات اور انصاف کے دائرے میں اور سیاسی مقاصد سے بالاتر رہ کر ہر قسم کے جائز بین الاقوامی میکانزم کے ساتھ اور انسانی حقوق کو حقیقی معنوں میں تقویت دینے اور ان کی حمایت میں دلچسپی رکھنے والے تمام ممالک کے ساتھ تعمیری بات چیت اور تعاون کے لیے تیار ہے۔

News ID 1913205

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha