28 اکتوبر، 2022، 5:25 PM

ایران کا عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر آمادگی کا اظہار

ایران کا عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر آمادگی کا اظہار

ایران کے صدر نے عراق کے نئے وزیر اعظم کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ایران ماضی کی طرح دوطرفہ تعاون کو مضبوط، گہرا اور فروغ دینے کے اپنے عزم پر زور دیتا ہے اور ان تعلقات کی توسیع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے نو منتخب وزیر اعظم کے نام ایک پیغام میں انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے عراق کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایران کی آمادگی پر زور دیا۔

صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ عوام کے ووٹ کی بنیاد پر عراق کے سیاسی عمل کی حمایت کی ہے اور وہ عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا۔

آیت اللہ رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عراق کے برادرانہ تعلقات سرکاری تعلقات کے علاوہ بھی تمام حوالوں سے مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

News ID 1912862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha