25 اکتوبر، 2022، 6:31 PM

امریکہ میں اسکول پر فائرنگ میں ٹیچر اور طالبہ ہلاک؛ 7 زخمی

امریکہ میں اسکول پر فائرنگ میں ٹیچر اور طالبہ ہلاک؛ 7 زخمی

امریکی ریاست مسوری میں 19 سالہ نوجوان نے سینٹ لوئس اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ امریکی ریاست مسوری میں اسکول میں فائرنگ سے 61 سالہ استانی اور 16 سالہ طالبہ ہلاک ہوگئی جب کہ 7 طلبا زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور 19 سالہ حملہ آور کو اسلحہ پھینک کر گرفتاری دینے کو کہا لیکن وہ نہ مانا۔ پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے حملہ آور کی شناخت اورلینڈو ہیئرس کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ برس ہی ہائی اسکول سے پاس آؤٹ ہوا تھا اور اس کا کریمنل ریکارڈ بھی نہیں تھا۔

News ID 1912805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha