مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ریسلنگ فیڈریشن کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ عالمی انڈر 23 فری اسٹائل ریسلنگ مقابلے 17 اکتوبر سے 23 نومبر تک سپین کے شہر پونٹے ویدرا میں منعقد ہوئے اور مقابلوں کے اختتام پر ایرانی ٹیم کے محمد صادق فیروزپور نے 74 کلوگرام، امیر حسین فیروزپور نے 92 کلوگرام، امیر علی آذرپیرا نے 97 کلوگرام اور امیررضا معصومی نے 125 کلوگرام وزن میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ محمد یزدانی نے 70 کلوگرام وزن میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ٹیم رینکنگ میں جارجیا 141 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، ایران 134 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور امریکہ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
74 کلوگرام کی کیٹگری میں محمد صادق فیروز پور نے آذربائیجانی حریف شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔
92 کلو گرام کی کیٹگری میں امیرحسین فیروز پور نے فائنل میں امریکہ کے جیکب کارڈینس کو 10 کے مقابلے میں صفر سے ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ایران کے پہلوان امیر علی آذرپیرا نے 97 کلوگرام کی کیٹیگری میں امریکی حریف کو پانچ تین سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔
125 کلوگرام کے وزن میں امیررضا معصومی نے جارجیا سے تعلق رکھنے والے یورپی انڈر 23 چیمپئن سولومن مناشویلی کے خلاف 13 مقابلے میں 2 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی اور گولڈ میڈل جیتا۔
امیر محمد یزدانی نے 70 کلوگرام کی کیٹیگری میں جارجیا کے یورپی انڈر 23 چیمپئن سے میچ ہار کر چاندی کا تمغہ جیتا۔
ایران کی کشتی کی اے ٹیم نے اسپین میں ہونے والے انڈر 23 فری اسٹائل ریسلنگ مقابلے میں 4 گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیتا اور رنر اپ رہی۔
News ID 1912783
آپ کا تبصرہ