19 اکتوبر، 2022، 8:12 AM

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو ملک سے نکالا جائے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو ملک سے نکالا جائے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

 جماعت اسلامی پاکستان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق گمراہ کُن بیان پر سفیر ڈونلڈ بلوم کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ جماعت اسلامی پاکستان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق گمراہ کُن بیان پر سفیر ڈونلڈ بلوم کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان اور کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے التوا پر اظہارِ خیال کیا۔ سراج الحق نے کہاکہ ہمارا مؤقف یہ ہے امریکہ کے بیان پر حکومت کو ایکشن لینا چاہیے تھا، امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کو ملک سے نکالا جائے، دنیا کے 23 ممالک پر امریکا نے حملے کیے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیسری مرتبہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ الیکشن روک کر وہ شکست سے بچ جائیں گے۔ مجھے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے دباؤ میں آکر الیکشن روکا، مطالبہ کرتا ہوں کہ بلدیاتی الیکشن 23 اکتوبر کو مقررہ وقت پر کرائے جائیں، عوام آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی پر اعتماد کریں، ملک کو صرف جماعت اسلامی اس دلدل سے نکال سکتی ہے۔

News ID 1912712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha