مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی صوبہ سندھ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب نے سرکاری تعلیمی اداروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے حالیہ رپورٹ کے مطابق 12 ہزار 442 سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس میں صوبہ بھر میں 4 ہزار 869 اسکول مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 7 ہزار 573 اسکولوں کی عمارتوں کے چند حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اور 20 لاکھ سے زاٸد بچوں کی تعلیم کو نقصان پہنچا ہے۔ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تدریس کے عمل کو مکمل بحالی کے لٸے تین سال لگیں گے جب تک 15 ہزار ٹینٹ اسکول قاٸم کر کے ان میں بچوں کو پڑھانا ہوگا۔
وزیرتعلم سندھ نے کہا کہ 100 ارب کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے فل فور 75 ارب کی ضرورت ہے تا کہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں سے مدد مانگی ہے کہ وسائل نہیں ہیں مالی مدد کی جائے۔
آپ کا تبصرہ