27 ستمبر، 2022، 10:55 PM

محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر،شاہی حکم جاری

محمد بن سلمان سعودی عرب کے وزیراعظم مقرر،شاہی حکم جاری

سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی آفیشل نیوز ایجنسی (واس) کے حوالے سے نقل کیاہےکہ سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے جاری شاہی حکم نامے میں ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم سعودی عرب مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی شاہ کی طرف سے جاری ایک اور حکم میں شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

News Code 1912486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha