30 اگست، 2022، 9:00 PM

ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی ملاقات؛

ایران کے خلاف عراق کی زمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر خارجہ عراق

ایران کے خلاف عراق کی زمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزیر خارجہ عراق

عراق کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ہم ایران کے خلاف عراق کی زمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ نے اپنی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی حالات کی تازہ ترین صورت حال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ 

ایران کے وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی معاہدات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا فروغ اور دو طرفہ تعاون کی فضا میں موجود عظیم مواقع سے فائدہ اٹھانے کی طرف بڑھنا دو اہم ترجیحات ہیں۔ 
ایران کے وزیر خارجہ نے اربعین کے موقع پر زائرین کی خاطر داری اور مہمان نوازی  پر عراقی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اربعین کے بہتر سے بہتر انداز میں انجام پانے کے لئے دونوں ملکوں میں ہونے والی کوششوں کو اہمیت کے ساتھ ذکر کیا۔ 

امیر عبداللہیان نے عراق میں استحکام، امن و امان، قومی وحدت اور آئینی اداروں کے احترام کو اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ عراق کے اندرونی مسائل اس کے آئینی اور قانونی دائرے میں اور عراقی حکومت کے قومی اقتدار کے تحفظ کے ساتھ حل ہونے چاہئیں۔ 
عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو اہم قرار دیا اور عراق کے اندرونی مسائل کے متعلق ایران کے ذمہ دارانہ موقف کو سراہا اور اربعین مارچ کے حوالے سے ہونے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب کو ان اقدامات سے آگاہ کیا جو عراق کے داخلی استحکام اور امن و امان کے لئے انجام دیئے جارہے ہیں۔ 

  عراق کے وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ہم عراق کی زمین کو ایران کے خلاف استعمال ہونے اور ایران کے خطرات پیدا کرنے اجازت نہیں دیں گے۔ 

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور عالمی امور بھی زیر غور لائے گئے۔

News ID 1912207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha