30 اگست، 2022، 8:55 PM

ایران کے صدر کی ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو؛

ایران اور ملائیشیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے متعدد مواقع موجود ہیں، ایرانی صدر 

ایران اور ملائیشیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے متعدد مواقع موجود ہیں، ایرانی صدر 

ایران کے صدر نے ایرانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان انتہائی اچھے روابط قائم ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے مختلف امور موجود ہیں۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ملائشیا کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم اسماعیل صبری یعقوب انہیں اور ان کی قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں ملائشیا کا اہم مقام ہے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے متعدد مواقع موجود ہیں۔

ایران کے صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے مفادات کی راہ میں دوطرفہ تعاون اور ہماہنگی کے سائے میں سیاسی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھا جائے گا۔ انہوں نے ایرانی اور ملائشین کمپنیوں کے درمیان قائم ہونے والے انتہائی اچھے روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ملائشیا کے درمیان تجارتی حجم دونوں ملکوں میں موجود صلاحیت اور پوٹنشل کے مطابق نہیں ہے اور اس میں توسیع کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ 

ملائشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صبری یعقوب نے قومی دن کی مبارکباد دینے پر ایران کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ان کی خصوصی توجہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ملائشیا کی حکومت اور عوام کے لئے اعزاز کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے ایک اہم اور موثر ملک کے طور پر اسلامی امت کا اہم حامی اور مددگار رہا ہے۔ 

ملائشیا کے وزیر اعظم نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایشیا میں ملائشیا کے لئے ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے اور ہمیں بہت زیادہ خوشی ہے کہ گزشتہ سال دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بہت زیادہ فروغ ملا۔ 

اسماعیل صبری یعقوب نے ایران کے خلاف ظالمانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ باہمی سیاسی عزم ایران اور ملائشیا کے دمیان مختلف شعبوں میں تعلقات میں توسیع کو ضمانت فراہم کرے گا۔

News ID 1912206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha