مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسپین میں ایک خطاب کے دوران اعلان کیا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے ایران کا یورپی تجاویز کے متعلق جواب معقول ہے۔ان کا کہنا تھا مذاکرات کے رابطہ کے طور پر میں نے جو تجاویز مرتب کی تھیں وہ امریکہ کو بھی پیش کی گئی ہیں جبکہ ابھی تک امریکہ کی طرف سے ان کا رسمی طور پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بوریل نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ جواب ہمیں مذاکرات کے عمل کو مکمل کرنے میں مدد دے گا۔ اس بات کے متعلق ہمیں پرامید ہیں تاہم آپ کو اس بات کا اطمینان نہیں دلاسکتا۔
یورو نیوز کی رپورٹ کے مطابق نے کہا کہ طے پایا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ویانا میں ایک اجلاس منعقد ہوگا جو نہیں ہوسکا۔ ان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر رواں ہفتے کے دوران ویانا میں مذکورہ مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ