27 اگست، 2022، 3:47 PM

بیلاروس کے صدر کا یورپی حکام کو انتباہ:

اگر تناؤ کا انتخاب کیا تو کوئی بھی ہوائی جہاز تمہیں نہیں بچا سکے گا 

اگر تناؤ کا انتخاب کیا تو کوئی بھی ہوائی جہاز تمہیں نہیں بچا سکے گا 

بیلا روس کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کے ملک کے فضائی بیڑے کو جوہری وار ہیڈز اور ہتھیار لے جانے کے لئے نئے سرے سے ڈیزائن اور لیس کیا جا چکا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کے حوالے سے نقل کیاہےکہ بیلاروس کے صدر ایلگزینڈر لوکاشینکو نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ ان کے ملک کے فضائی بیڑے کو جوہری ہتھیار کے جانے کے لئے لیس کیا جاچکا ہے۔  لوکاشینکو نے یورپی ملکوں کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہونا چاہئے اگر تناو میں شدت کا انتخاب کریں تو کوئی بھی ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز انہیں بچا نہیں سکے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا ہم نے کچھ عرصہ پہلے ولاڈیمر پیوٹن کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنانے کے لئے بیلا روس کے جنگی جہاز سوخو کو نئے سے سرے ڈیزائن کیا جائے اور دوبارہ سے ان کا ڈھانچہ ترتیب دیا جائے۔ تمہارا کیا خیال ہے کہ ہم صرف باتیں کرتے ہیں؟ تمام چیزیں تیار ہیں!

ٹاس کی رپورٹ کے مطابق لوکاشینکو نے جون میں روسی صدر کو مغربی اقدامات سے مقابلہ کرنے کے لئے کچھ تجاویز پیش کی تھیں جن میں ایک یہ تھی کہ بیلا روس کے جنگی جہازوں کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے تا کہ وہ جوہری وارہیڈز اٹھانے کے قابل ہوسکیں۔

News ID 1912159

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha