مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واسنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تازہ ترین تناو کے تسلسل میں وائٹ ہاوس نے امریکہ میں چین کے سفیر کو طلب کیا۔
واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاوس کے اسٹریٹیجک امور میں قومی سلامتی کے سربراہ جان کربی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جمعے کے روز وائٹ ہاوس نے تائیوان کے نزدیکی علاقوں میں وسیع چینی اقدامات پر اپنا اعتراض پیش کرنے کے لئے امریکہ میں چین کے سفیر کین گانگ کو طلب کیا۔
اخبار میں شائع ہونے والے بیان کے مطابق جان کربی نے اعلان کیا کہ چین کے اقدامات کے بعد چینی سفیر کو وائٹ ہاوس میں طلب کیا گیا ہے تا کہ عوامی جمہوریہ چین کے اشتعال انگیز اقدامات پر اپنا اعتراض پیش کریں۔
چین نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد اپنی چار روزہ فوجوں مشقوں کو جمعرات کے دن سے شروع کردیا ہے جو تائیوان کے اطراف میں چھ مقامات پر انجام دی جارہی ہیں۔ بیجنگ اور واسنگٹن کے درمیان جاری تناو پلوسی کے دورے کے بعد مزید بڑھ گیا ہے۔ کچھ گھنٹے پہلے چینی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کی وجہ سے بیجنگ ان پر اور ان کے قریبی افراد بعض پابندیوں کا اطلاق کرے گا۔
آپ کا تبصرہ