چین میں پرائمری اسکول پر چاقوبردار شخص کا حملہ؛ 3 جانبحق اور6 زخمی+ویڈیو

چین میں چاقوبردار شخص نے کنڈرگارڈن اسکول میں گھس کر بچوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 جانبحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے چینی میڈیا سے نقل کیاہےکہ چین کے صوبے جیان شی کے ایک پری پرائمری اسکول میں نقاب لگائے چاقوبردار شخص اندر داخل ہوا اور بچوں پر حملہ کردیا۔

چاقو بردار ملزم نے بچوں اور اساتذہ پر چاقو کے پے در پے وار کیے۔ اسکول میں بھگدڑ مچ گئی اور بچے قدموں تلے آنے کے باعث زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضاکار پہنچے۔ 10 سے زائد بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 بچوں کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔

چاقو بردار حملہ آور پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اپریل میں بھی چاقوبردار شخص کے حملے میں 2 بچے ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1911831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha