مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ جوہری معاہدے ﴿کہ ایران، امریکہ کے برخلاف اب بھی اس کا رکن ہے﴾ اور ایران کے پڑوسیوں منجملہ روس کے ساتھ بہتر تعلقات کے درمیان موجود جھوٹی دوگانگی اس حقیقت کو نہیں چھپا سکتی کہ عہد شکن امریکہ کا قوت فیصلہ نہ رکھنا سمجھوتے تک پہنچنے میں سب سے اہم رکاوٹ ہے۔
انہوں نے واضح لکھا کہ ہماری ہمسایہ سیاست جوہری معاہدے یا امریکہ کی اجازت سے مشروط نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ