5 اگست، 2022، 1:18 PM

میدان جنگ اور سفارتکاری کےبندھن میں ایران کی عزت،اقتدار اور سلامتی مستحکم ہوگی ہے،ترجمان وزارت خارجہ

میدان جنگ اور سفارتکاری کےبندھن میں ایران کی عزت،اقتدار اور سلامتی مستحکم ہوگی ہے،ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت، اقتدار اور سلامتی رہبر انقلاب کی حکیمانہ قیادت اور میدان جنگ اور سفارتکاری کے بندھن کے سائے میں مستحکم ہوگئی ہے جبکہ دشمنوں کے مذموم منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے خان طومان کے شہدائے مدافع حرم کی آج ہونے والی تشیع جنازہ کی مناسبت ٹویٹر پر لکھا: نیزے پر سر بلند ہے۔ 

انہوں نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت، اقتدار اور سلامتی رہبر انقلاب کی حکیمانہ قیادت اور میدان جنگ اور سفارتکاری کے بندھن کے سائے میں مستحکم ہوگئی ہے جبکہ دشمنوں کے مذموم منصوبے خاک میں مل چکے ہیں اور آل اللہ کا حرم محفوظ اور ایران داعشی دہشتگردی کے خطرے سے پاک ہے۔ ہم شہدائے مدافع حرم اور قومی سلامتی کے محافظوں کی بلند روحوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

News ID 1911851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha