14 جولائی، 2022، 5:24 PM

جھوٹ، امریکی سیاست دانوں کا سکہ رائج الوقت ہے، ایران

جھوٹ، امریکی سیاست دانوں کا سکہ رائج الوقت ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے اظہارات پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہےکہ قومی سلامتی کے مشیر سلیوان، بایڈن کے ساتھ تل ابیب گیا تا کہ امریکہ کی بچوں کی قاتل اور دنیا کی قاتل ترین حکومت کی بلا قید و شرط حمایت کو مستحکم کر سکے۔ 

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے اظہارات پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھاہےکہ قومی سلامتی کے مشیر سلیوان، بایڈن کے ساتھ تل ابیب گیا تا کہ امریکہ کی بچوں کی قاتل اور دنیا کی قاتل ترین حکومت کی بلا قید و شرط حمایت کو مستحکم کر سکے۔ 

انہوں نے مزید لکھاکہ اس نے سفر کی ابتدا میں ایران پر یوکرینیوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا! جھوٹ، امریکی سیاست دانوں کا سکہ رائج الوقت ہے! اپنے شرپسندانہ مقاصد کے لئے حقیقت کو الٹا دکھانا!

News ID 1911564

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha