15 جولائی، 2022، 10:24 PM

معروف ترانہ سلام فرماندہ پڑھنے کے لئے ابوذر روحی کل پاکستان روانہ ہوں گے

معروف ترانہ سلام فرماندہ پڑھنے کے لئے ابوذر روحی کل پاکستان روانہ ہوں گے

اس تقریب میں معروف ترانہ سلام فرماندہ کے نامور ایرانی منقبت خواں ابوذر روحی بھی خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوں گے اور ترانہ سلام فرماندہ پیش کریں گے۔ 

سربراہ قرآن و اہل بیت اکیڈمی پاکستان اور اس پروگرام کی آرگنائزر محترمہ سکینہ مہدوی نے مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہاکہ لاہور میں قرآن و اہل بیت ﴿ع﴾ کی جانب سے جشن مرج البحرین کی بارہویں تقربیات منعقد ہوں گی۔

معروف ترانہ سلام فرماندہ پڑھنے کے لئے ابوذر روحی کل پاکستان روانہ ہوں گے

پاکستانی معروف مذہبی سکالر سکینہ مہدوی نے کہاکہ اس تقریب کا مقصد تمام ادیان و مذاہب تک ائمہ معصومین علیہم السلام کے پیغام کو پہنچانا اور پاکستانی مسلمانوں کے مابین اتحاد و یکجہتی پیدا کرنا ہے جو ہر سال ایوان اقبال لاہور کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوتا ہے اور مختلف مذہبی اور سیاسی طبقات کے رہنماوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ اس سال کی تقریبات کو غدیر سے ظہور تک کا نام دیا گیا ہے۔ تقریب میں نامور اہل حدیث عالم مولانا طیب گیلانی، مولانا ضیاء اللہ شاہ بخاری، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجة الاسلام و المسلمین امین شہیدی، رکن پارلمنٹ محترمہ سیلی بخاری، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب شمشاد خان، پاکستان میں موجود مختلف ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہان اور دیگر سیاسی اور مذہبی رہنما بھی شریک ہوں گے۔ 

انہوں نے مزید کہاکہ اس تقریب میں معروف ترانہ سلام فرماندہ کے نامور ایرانی منقبت خواں ابوذر روحی بھی خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوں گے اور ترانہ سلام فرماندہ پیش کریں گے۔ 

سکینہ مہدوی کا کہنا تھا کہ ہمارے اندازوں کے مطابق چونکہ اس تقریب میں ابوذر روحی بھی موجود ہوں گے، سات ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

News ID 1911577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha