لڑکھڑاتے قدم
-
دورہ سعودی عرب؛بایڈن ہاتھ ملتے رہ گئے/بایڈن کو منہ کی کھانی پڑگئی
مصری رکن پارلمنٹ مصطفی بکری نے امریکی صدر جو بایڈن کے خطے کے سفر کے حوالے سے کہا کہ بایڈن نے ایک ہی دن میں سعودی عرب اور امارات سے دو تھپڑ کھائے!
-
تمام عرب ممالک ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، وزیر خارجہ اردن
ایمن الصفدی نے ایک مرتبہ دھرایا کہ اردن کو مشرق وسطی کے نیٹو میں شامل ہونے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے اور کہاکہ خطہ مزید کشیدگی کا متحمل نہیں جبکہ موجودہ بحرانوں کے لئے مذاکرات ہی بہترین راہ حل ہیں۔
-
بایڈن سعودی عرب میں/گائے کو مزید دوہنے کی امریکی کوشش
تل ابیب سے ریاض تک بایڈن کے اس سفر کا مقصد غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کی قباحت و کراہت کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔
-
امریکہ کو ایران کے خلاف طاقت استعمال کرنے کا لفظ بھی مہنگا پڑے گا، ایرانی مسلح افواج
ایرانی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے کہاکہ امریکہ اور صہیونی بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کرنے کا جو لفظ استفادہ کیا ہے اس کا بھی تاوان اسے بھرنا ہوگا۔
-
ریاض میں منعقد ہونے والے اجلاس عراقی عوام کو خطرے میں ڈال دے گا/ پارلمنٹ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ
جبار المعموری نے اجلاسِ ریاض کا جائزہ لینے کے لئے عراقی پارلمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس 4 کروڑ عراقیوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔
-
جوبایڈن کے دورے پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا رد عمل:
تل ابیب کی مشارکت سے خطے کی نئے سرے سے نقشہ بندی کی کوشش ناکام رہے گی
اسماعیل ہنیہ نے جو بایڈن کے مقبوضہ علاقے کے دورے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے زور دیا: صہیونی ریاست کو خطے میں ضم کر کے اس کی نئے سرے سے نقشہ بندی کرنے کے لئے امریکی حکومت کی کوششیں ناکام رہیں گی۔
-
تہران کا خطے کے ممالک کو انتباہ؛ بایڈن اور لاپیڈ کے اعلامیہ کا نشانہ عربی اور اسلامی ممالک ہیں
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیاکہ بایڈن اور لاپیڈ کے اسرائیل کی سلامتی کی حفاظت اور اس کی عسکری برتری کے لئے امریکی وعدوں کے اعادے پر مبنی مشترکہ اعلامیے کا نشانہ عربی اور اسلامی ممالک ہیں۔
-
ایران آج پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے/دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے، آیت اللہ رئیسی
ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نےکہاکہ تعلقات کی بحالی اسرائیل کے لئے سلامتی کی ضامن نہیں ہوگی اور آج اسلامی ممالک ہر زمانے سے زیادہ طاقتور ہے اور امریکہ کو ہر زمانے سے زیادہ کمزور سمجھتے ہیں۔
-
سعودی عرب کا اسرائیلی پروازوں کے لئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان
سعودی عرب نے اسرائیل سمیت تمام ممالک کی پروازوں کے لئےفضائی حدود کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
-
جھوٹ، امریکی سیاست دانوں کا سکہ رائج الوقت ہے، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے اظہارات پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہےکہ قومی سلامتی کے مشیر سلیوان، بایڈن کے ساتھ تل ابیب گیا تا کہ امریکہ کی بچوں کی قاتل اور دنیا کی قاتل ترین حکومت کی بلا قید و شرط حمایت کو مستحکم کر سکے۔
-
ملک کا ہر باشعور اور ہر باضمیر شہری امریکہ کی غلامی سے نجات چاہتا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کی داخلی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی اور امریکی ڈکٹیشن سے نجات کے لیے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔
-
بایڈن کے خطے کا دورہ کرنے کا مقصد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر مرکوز ہے، سید حسن نصر اللہ
سید حسن نصراللہ نے کہاکہ کاریش گیس فیلڈ میں حزب اللہ کی جانب سے پہلی مرتبہ ایک ہی وقت میں تین ڈرون بھیجے گئے۔ اس کاروائی کا پیغام واضح تھا۔ ڈرون طیاروں کا پیغام یہ تھا کہ ہم سنجیدہ ہیں اور نفسیاتی جنگ کا سہارا نہیں لیں گے اور ہمارے لئے زمین، سمندر اور فضا میں آپشنز کھلے ہیں۔
-
فلسطینیوں کی لاشوں پر کھڑے ہوکر امن کی بات کھلا دھوکہ ہے، علامہ ساجد نقوی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ روز روشن کی طرح واضح ہوگیاہے کہ اسرائیل کے مظالم کے پیچھے دراصل یہی سامراج ہے اسی کے بل پر ناجائز ریاست نے مظلوم فلسطینیوں پر طرح طرح کے مظالم کے پہاڑ توڑے، انبیاءکی مقدس سرزمین کو تاراج کیا۔
-
بین الاقوامی سطح پر قاتل اور مقتول کے مفہوم میں تبدیلی
حالیہ سالوں کے دوران علاقائی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیاں بین الاقوامی قوانین میں تسلیم شدہ بنیادی مفاہیم کے استعمال میں تبدیلی کی نشاندھی کرتی ہیں، در حقیقت جب بھی مغرب کے مفادات تقاضا کریں تو یہاں تک کہ جارح اور مدافع کی جگہ بھی تبدیل ہوجائے گی۔
-
الفتح الائنس نے ریاض میں ہونے والے اجلاس میں عراقی وزیر اعظم کی شرکت کی مخالفت کردی
الرماح نے کہا ہے کہ ریاض میں ہونے والے اجلاس میں صہیونی ریاست کے حکام موجود ہوں گے لہذا عراق کو اس اجلاس میں شرکت نہیں کرنی چاہئے۔
-
جو بایڈن غاصب صہیونی ریاست کے منصوبوں کو فرنٹ مین بن کر آگے بڑھا رہا ہے، ایرانی پارلمنٹ کے اسپیکر
انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیلی پالیسوں کو عملی شکل دینے کے لئے فرنٹ مین بننا امریکی صدر کی جانب سے ایک تاریخی اور اسٹریٹجک غلطی ہوگی کہ سب سے پہلے بایڈن کی حکومت کے نقصان میں ہوگی۔
-
سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کے مابین سہ فریقی ملاقات کی تیاری کر رہا ہے، اسرائیلی میڈیا
غاصب اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوٹ نے لکھا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے مشیر امریکی صدر جو بایڈن کے سعودی عرب کے سفر کے دوران سعودی، امریکی اور اسرائیلی حکام کی سہ فریقی ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔