19 جولائی، 2022، 2:29 PM

اسلامی جمہوریہ ایران متحرک سفارتکاری کا مرکز ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران متحرک سفارتکاری کا مرکز ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے آج تہران میں ہونے والے آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے سہ فریقی سربراہی اجلاس کی طرف اشارہ کیا اور کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران متحرک سفارتکاری کا مرکز ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر آج تہران میں ہونے والے آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے سہ فریقی اجلاس کے متعلق اظہار خیال کیا۔

اس سربراہی اجلاس میں ایران، ترکی اور روس کے سربراہان مملکت شرکت کر رہے ہیں۔ عبداللہیان کا کہنا تھاکہ اسلامی جمہوریہ ایران متحرک سفارتکاری کا مرکز ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایران، ترکی اور روس کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والا آج کا اجلاس باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کا ایک موقع ہے۔ یہ اجلاس جنگ کا سہارا لئے بغیر سیاسی افہام و تفہیم اور فوڈ سیکورٹی کی یقین دھانی کے ذریعے خطے کی سیکورٹی اور سلامتی پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

News ID 1911631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha