مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ملکوں کا سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترک صدر کچھ ہی دیر پہلے تہران پہنچ گئے۔
اردوغان کل پیر کے روز آستانہ عمل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں جہاں اردوغان کی ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات بھی طے ہے۔
اردوغان کے وفد میں وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، انٹیلینجس کے سربراہ، صدارتی دفتر کے سربراہ، صدارتی دفتر کے ترجمان، وزیر توانائی اور وزیر تجارت شامل ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق کل روس، ترکی اور ایران کے صدور کی موجودگی میں سہ فریقی سربراہی اجلاس تہران میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میںروسی صدر پیوٹن، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر اردوغان شرکت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ