17 جولائی، 2022، 7:14 PM

جنگ بندی ہمیشہ کے لئے نہیں/ ہم محاذوں کی جانب بڑھیں گے، یمن

جنگ بندی ہمیشہ کے لئے نہیں/ ہم محاذوں کی جانب بڑھیں گے، یمن

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اعلان کیاکہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ جنگ بندی قائم رکھنے کا مسئلہ زیرِ غور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے جنگ بندی قائم رکھنے کا مسئلہ زیرِ غور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انصار اللہ یمن کے سربراہ موجودہ جنگ بندی کے معاملے میں ابھی تک کسی قطعی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں، التبہ وہ سنجیدگی کے ساتھ اس کے متعلق سوچ رہے ہیں کیونکہ ہم اس سے راضی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ہمیشہ باقی نہیں رہے گی مگر یہ کہ اس کے ذریعے یمنی عوام کی کامیابی کے اسباب فراہم ہوں۔ ضروری ہے کہ یمن کا محاصرہ ختم کیا جائے بصورت دیگر ہم محاذوں کی جانب بڑھیں گے۔ 

الحوثی نے جدہ سمٹ کے شرکاء سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جو بایڈن اس سمٹ میں عالم اسلام کی مدد کرنے کے لئے شریک نہیں ہوا بلکہ اس کا مقصد یہیودیوں اور صہیونیوں کی خدمت کرنا ہے۔ ہماری نظری میں اس سمٹ اور اس جیسے دوسرے اجلاسوں کی کوئی اہمیت نہیں، ہمیں یقین ہے کہ جارح اتحاد ماضی میں بھی غاصب صہیونی حکومت سے مخفی طور پر رابطے میں تھے اور آج منظر عام پر آگیا ہے۔

News ID 1911602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha