مہر نیوز ایجنسی نے العالم سے نقل کیا ہےکہ شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی رجیم کے ان کے ملک پر حملے بغیر جواب نہیں رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق فیصل المقداد نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس میں کہا کہ اسرائیل جان لے کہ اس کے حملے بغیر جواب نہیں رہیں گے اور یہ بھی جان لے یہ ہم ہیں جو رد عمل کے وقت اور کیفیت کو معین کریں گے۔
شامی وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ ان ملاقاتوں کی اہمیت اس امر میں ہے کہ یہ اونچی سطح پر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں بہتری اور توسیع لازمی ہے اور ہم ایران کی قرب و جوار کے ممالک سے تعلقات میں بہتری لانے کی حکمت عملی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان مشکلات حالات میں ایران کی جانب سے حمایت کرنے پر قدر دان ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور دو طرفہ دوستی و احترام اور ان تعلقات کے مزید گہرے کرنے کے ارادوں پر قائم ہیں۔ ہم ایران یا شام کے خلاف خطرات اور دھمکیوں کے خلاف ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور شام کے تعلقات چار دھائیوں پر محیط ہیں اور باہمی اطمینان پر استوار ہیں۔ ہمیں شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ایرانی کوششوں پر مکمل طور پر اطمینان ہے۔
المقداد نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں کہا کہ ہم نے ملت فلسطین کے خلاف غاصب اسرائیلی رجیم کے خطر آمیز اقدامات اور مجرمانہ چڑھائی کی مشترکہ حمایت کا اعادہ کیا۔
شامی ورزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شام ہر ایسے راہ حل کا استقبال کرتا ہے کہ جو ترکی کے شام کی سرزمین سے پیچھے ہٹنے اور مسلح گروہوں کی حمایت روکنے کا سبب بنے۔
آپ کا تبصرہ