تہران میں ایرانی صدر رئیسی کا قزاقستان کے صدر کا باقاعدہ استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعد آباد صدارتی محل میں قزاقستان کے صدر کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعد آباد صدارتی محل میں قزاقستان کے صدرقاسم ژامرت توکایف  کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔ اس تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور میدان میں موجود دستوں نے سلامی پیش کی۔ قزاقستان کے صدرقاسم ژامرت توکایف  ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں۔ قزاقستان کے صدر اس سفر میں  دونوں ممالک کے درمیان چند معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ دونوں ممالک کے صدور دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال بھی کریں گے۔قزاقستان کے صدر ایران کے بعض دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1911256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha