پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف  سعودی عرب روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اعلی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف  13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے، وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وفد میں وفاقی وزراء شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ بھی شامل ہیں وفد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔

 ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورے میں ساڑھےسات ارب ڈالر کے پیکج پر بات کریں گے، سعودی عرب سے رواں سال کے آخر تک 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی بات کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم بطور سیف ڈپازٹ مزید 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے اور تیل کی فراہمی ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر دو ارب ڈالر کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

News Code 1910664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =