مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیردفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے پہلے مرحلے کے اہم مقاصد حاصل کرلئے ہیں، یوکرائن میں فوجی آپریشن کا اب اہم مقصد ڈونباس کی آزادی ہے۔ روسی حکام سے خطاب میں سرگئی شوئیگو کا کہنا تھا کہ یوکرائن کی فوجی صلاحیت میں شدید کمی آئی ہے، یوکرائن کے پاس اب فضائی فورس نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر نیٹو نے یوکرائن کو طیارے اور فضائی دفاع سامان فراہم کیا تو روس اس کا مناسب جواب دے گا۔روسی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ دو ہفتوں میں یوکرائن میں چھ سو کرائے کے غیر ملکی فوجی مارے گئے ہیں۔ اس نے کہا کہ یوکرائن داعش دہشت گردوں کا اڈا بھی بن گيا ہے۔
روس کے وزیردفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے پہلے مرحلے کے اہم مقاصد حاصل کرلئے ہیں، یوکرائن میں فوجی آپریشن کا اب اہم مقصد ڈونباس کی آزادی ہے۔
News ID 1910318
آپ کا تبصرہ