مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں دو ہفتوں کے دوران 3 صحافیوں کو قتل کردیا گيا۔ اطلاعات کے مطابق دو روز قبل خاتون صحافی کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کرپشن اور سیاست پر رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی پر ماضی میں بھی حملے ہوئے تھے۔
ادھر کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے میکسیکو کے حکام سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں پر حملے کی شفاف تحقیقات کروائے۔
آپ کا تبصرہ