19 جنوری، 2022، 3:01 PM

طالبان کے عبوری وزیر اعظم کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو باقاعدہ تسلیم کرنے کا مطالبہ

طالبان کے عبوری وزیر اعظم کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو باقاعدہ تسلیم کرنے کا مطالبہ

افغانستان میں طالبان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن آخوند زادہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں تمام حکومتوں اور خاص طور پر اسلامی ممالک سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطابہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جمہور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے عبوری  وزیراعظم ملا حسن آخوند زادہ نے پہلی بار ایک پریس کانفرنس میں تمام حکومتوں اور خاص طور پر اسلامی ممالک سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطابہ کیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد مقرر کردہ نگراں وزیر اعظم ملا حسن آخوندزادہ نے عہدے سنبھالنے کے 4 ماہ بعد پہلی پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں طالبان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند زادہ کے ہمراہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے پروجیکٹس کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والے ارکان بھی موجود تھے۔

پریس کانفرس میں طالبان حکومت کے نگراں وزیر اعظم ملا حسن اخوندزادہ نے تمام ممالک اور بالخصوص اسلامی حکومت سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔

طالبان کے عبوری وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کرپٹ سیاستداں تھے  اگر عالمی برادری سابق کرپٹ صدر کو تسلیم کرسکتی ہے تو طالبان کو بھی تسلیم کرنا چاہیے کیونکہ طالبان نے افغانستان سے فساد اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کے سلسلے میں اہم اقدامات انجام دیئے ہیں۔ ملا حسن آخوندزادہ نے اسلامی ممالک پر زوردیا کہ وہ طالبان کی حکومت کو باقاعدہ تسلیم کرنے کے سلسلے میں پہل کریں تاکہ افغانستان کے عوام کو درپیش مشکلات کو حل کیا جاسکے۔ طالبان وزير اعظم نے کہا کہ اسلامی ممالک کو مستقل بنیادوں پر فیصلہ کرنا چاہیے اور کسی دوسرے کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔

News ID 1909555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha