مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں کشتی میں آگ لگنے سے37 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 250کلومیٹردور جھلوکٹھی میں پیش آیا۔ 3 منزلہ کشتی میں 500 افراد سوارتھے۔ کشتی میں اچانک آگ بھڑکنے کے بعد متعدد افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔
مقامی حکام کے مطابق 37 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ کچھ لوگ جھلس کر اورکچھ ڈوب کر ہلاک ہوئے ۔پولیس نے کشتی کے انجن روم میں آگ لگنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
آپ کا تبصرہ