21 دسمبر، 2021، 10:54 AM

عالمی ادارۂ صحت کا 2022ء میں کورونا وائرس کے خاتمے کی امید کا اظہار

عالمی ادارۂ صحت کا 2022ء  میں کورونا وائرس کے خاتمے کی امید کا اظہار

عالمی ادارۂ صحت " ڈبلیو ایچ او" کے سربراہ ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ 2022ء کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت " ڈبلیو ایچ او" کے سربراہ ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ 2022ء کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈ روس نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لیے دنیا کو مل کر مشکل اقدامات کام کرنا چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ ملکوں کو ہجوم سے بچنے کے لیے اپنے قومی دنوں کی تقریبات کو منسوخ کرنا چاہیے۔

سربراہ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کا ہجوم اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کا اومیکرون ویرینٹ ، ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتا ہے۔

ٹیڈ روس نے یہ بھی کہا ہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی اومیکرون سے متاثر ہو رہے ہیں، اومی کرون میں ویکسین کے خلاف مزاحمت زیادہ ہے۔

News ID 1909220

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha