30 نومبر، 2021، 10:21 AM

ترک صدر اردوغان کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا اعلان

ترک صدر اردوغان کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل اور مصر کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہاں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل اور مصر کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی  تعلقات کو بہتر کرنے کا  خواہاں ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے امارات کے ساتھ تعلقات بہتر کرلئے ہیں جبکہ ترکی اب اسرائيل اور مصر کے ساتھ بھی تعلقات بہتر کرنے کا خواہاں ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ترکی میں دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا ہے جس پر عمل کر کے ایک مختلف مستقبل کی تعمیر کریں گے۔ ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پچھلے ہفتے اربوں ڈالر معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

News ID 1908999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha