ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان دورہ لبنان کے بعد  شام پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان لبنان کے دو روزہ دورے کے بعد شام پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان روس اور لبنان کے دو روزہ دورے کے بعد شام پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ دورہ شام کے دوران شام کے وزير خارجہ فیصل مقداد اور شام کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ  لبنان کے دوران لبنان کے صدر میشل عون ، لبنان کے وزير اعظم نجیب میقاتی ، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے دو طرفہ تعلقات ،علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کے سابق وزراء اور پارلیمانی نمائندوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

News Code 1908450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =