مزاحمتی اتحاد کی جانب سے پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد

افغانستان میں مزاحمتی اتحاد نے پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں مزاحمتی اتحاد نے پنج شیر میں طالبان کی فتح کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان علی نظاری نے کہا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے اور پنج شیر وادی کے شمال مشرق میں طالبان جنگجوؤں کو گھیر لیا ہے۔

ترجمان قومی مزاحمتی فرنٹ کا کہنا ہے کہ پنج شیر میں کچھ سو طالبان جنگجو پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ پنج شیر میں طالبان کا اسلحہ ختم ہورہا ہے۔ علی نظاری نے کہا کہ پنج شیر میں طالبان ہتھیار ڈالنے کی شرائط پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

اس سے قبل طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وادی کے تمام 34 اضلاع پر ہمارا کنٹرول ہے۔

News Code 1908034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =