26 اگست، 2021، 10:27 AM

احمد مسعود کا طالبان کے سامنے ہتھیارڈالنے سے انکار

احمد مسعود کا طالبان کے سامنے ہتھیارڈالنے سے انکار

شمالی افغانستان کی مزاحمتی تحریک کے رہنما اور افغانستان کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی جریدے  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی افغانستان کی مزاحمتی تحریک کے رہنما اور افغانستان کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود  کے بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان کے آگے ہتھیار ڈالنے سے شہید ہونا بہتر ہے۔ افغان رہنما احمد مسعود کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے کا لفظ ان کی لغت میں نہیں ہیں۔

احمد مسعود نے کابل کے طالبان کے قبضے میں جانے سے قبل عالمی رہنماؤں سے ہتھیار مانگے تھے لیکن انکار پر تلخی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کی تاریخی غلطیوں کو نہیں بھول سکتے جن سے انہوں نے 8 دن پہلے اسلحہ مانگا تھا۔

احمد مسعود نے کہا کہ آج یہ ہتھیار، ہیلی کاپٹر، امریکی ساختہ ٹینک طالبان کے ہاتھ میں ہیں۔

احمد مسعود نے کہا کہ وہ نئے افغان حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بات چیت کی جاسکتی ہے، تمام جنگوں میں بات چیت ہوتی ہے لیکن وہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

News ID 1907934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha