21 اگست، 2021، 2:57 PM

اشرف غنی کے بھائی کا افغان طالبان کی حمایت کا اعلان

اشرف غنی کے بھائی کا افغان طالبان کی حمایت کا اعلان

افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انڈیا ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے حشمت غنی احمد زئی کی طالبان سے ملاقات اور حمایت کے اعلان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

اس سے قبل حشمت غنی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے بھائی اشرف غنی افغانستان سے فرار کے بعد امارات پہنچ گئے ہیں۔

حشمت غنی احمد زئی نے کہا کہ امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن فراہم کریں گے۔

News ID 1907876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha