افغانستان میں پاکستانی سفیر کی حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ منصور احمد خان نے کہا کہ ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پائیدار استحکام سے متعلق تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی کی سربراہی میں طالبان کے وفد نے بھی عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی سے اہم ملاقات کی تھی۔ جس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورت حال اور عبوری حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے پہلی بار ملک کی سیاسی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ طالبان نے افغانستان میں اسلامی امارت کا اعلان بھی کردیا ہے۔

News Code 1907856

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =