کانگو اور مڈگاسکر کے صدور کی ایران کے نئے صدر جناب رئیسی کو مبارکباد

کانگو اور مڈگاسکر کے صدور نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کانگو اور مڈگاسکر کے صدور نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کانگو کے صدر برازاویل نے اپنے پیغام میں کانگو کے عوام اور حکومت کی طرف سے سید ابراہیم رئيسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور روابط کو فروغ دینے پر زوردیا ہے۔ ادھر مڈگاسکر کے صدر اندری راجولینا نے بھی اپنے پیغام میںمڈگاسکر کی حکومت اور عوام کی طرف سے ایران کے منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر تاکید کی ہے۔ مڈگاسکر کے صدر نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ جناب رئیسی کے دور میں ایران اور مڈگاسکر کے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید فروغ ملےگا۔

News Code 1907376

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =