وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا ایران کے نومنتخب صدر کے نام تہنیتی پیغام

پاکستان میں حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ایران کے نو منتخب صدر کے نام پیغام میں کہا ہے کہ  ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کا انعقاد اور جناب عالی کا شاندار انتخاب پوری دنیا میں امت مسلمہ کے لئے مسرت و شادمانی کا باعث بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ رہبر معظم کی حکیمانہ تدبیر کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کا انعقاد اور جناب عالی کا حسن انتخاب پوری دنیا میں امت مسلمہ کے لئے مسرت و شادمانی کا باعث بنا۔

خط کا مکمل متن:

جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی دام عزہ نو منتخب صدراسلامی جمہوریہ ایران
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
رہبر معظم کی حکیمانہ تدبیر کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کا انعقاد اور جناب عالی کا حسن انتخاب پوری دنیا میں امت مسلمہ کے لئے مسرت و شادمانی کا باعث بنا۔ اس موقع پر اپنی اور پاکستان کے تمام دینی مدارس کی طرف سے جناب عالی کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو حضرت امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے زیر سایہ اس منصب ، جو ایک الٰہی امانت ہے،کی ذمے داریوں سے صحیح معنوں میں عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی
رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
سرپرستٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان

News Code 1907183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =