برطانیہ کی فٹبال ٹیم یوروکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

برطانیہ کی فٹبال ٹیم یوروکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی ہے جبکہ جرمن ٹیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی فٹبال ٹیم یوروکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی ہے جبکہ جرمن ٹیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔  لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے جرمنی کو 0-2 سے شکست دے دی۔ لندن میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں جرمنی اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔  پہلے ہاف میں دونوں جانب سے حریف گول پر حملے ہوئے، لیکن کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی۔ دوسرے ہاف میں برطانوی ٹیم کی جانب سے حملے کی  بھرپور کوشش جاری رہی، 75ویں منٹ میں رحیم اسٹرلنگ نے گول بناکر انگلینڈ کو برتری دلادی۔

گیارہ منٹ بعد اور اور موو بنی، کپتان ہیری کین نے گیند کو جال میں پھینک کر انگلینڈ کو دو۔صفر کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہچادیا۔  ویمبلے اسٹیڈیم میں 43 ہزار شائقین نے میچ کا مشاہدہ کیا۔

News Code 1907182

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =