21 جون، 2021، 7:45 PM

ہندوستان کے صدر کی ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد

ہندوستان کے صدر کی ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد

ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بھارت کے صدر نے اپنے پیغام میں ایران کے نئے صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ آپ کی صدارت میں بھارت اور ایران کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اوردونوں ممالک کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری اور ساری رہےگا۔

رئیس جمهور هند پیروزی «رئیسی» را در انتخابات تبریک گفت

بھارت کے وزير اعظم نریندر مودی نے بھی کل ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی تھی۔

News Code 1907057

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha