10 جون، 2021، 11:38 AM

امریکی صدر جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

امریکی صدر جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

امریکی صدر جو بائیڈن جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے۔  امریکی صدر بائیڈن کا بطور صدر یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ جو بائیڈن آج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے اور اتوار کو برطانیہ کی ملکہ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر نے رائل ایئر فورس ملڈن ہال بیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یورپی ممالک سے اتحاد مضبوط اور جمہوریت کو فروغ دینے آئے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ کشیدگي کو رکھنے کے خواہاں نہیں اور روس کے ساتھ باثبات تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

News ID 1906876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha